آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن کی ملاقات

muhammad ali محمد علی بدھ 14 دسمبر 2016 22:35

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر ..

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14دسمبر2016ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن کی ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ جبکہ اس موقع پر جنرل جان نکولسن نے دہشتگردی کےخلاف پاک فوج کے کردار کو سراہا اور کہا کہ خطے میں قیام امن اورخطرات سےنمٹنے میں پاک فوج کا اہم کردار ہے۔