آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے امریکی کمانڈرجنرل جان نکلسن کی ملاقات

پاک افغان سرحدپربارڈرمینجمنٹ اورخطے کی سیکیورٹی سمیت اہم امورپرتبادلہ خیال

بدھ 14 دسمبر 2016 23:18

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے امریکی کمانڈرجنرل جان نکلسن کی ملاقات
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ اورامریکی کمانڈرجنرل جان نکلسن نے پاک افغان سرحدپربارڈرمینجمنٹ اورخطے کی سیکیورٹی سمیت اہم امورپرتبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ سے افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈرجنرل جان نکلسن نے بدھ کو ملاقات کی۔ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی اورپاک افغان سرحد پربارڈرمینجمنٹ سے متعلق امورزیرغورلائے گئے۔جنرل جان نیکلسن نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں اورخطے میں امن واستحکام کیلئے مسلسل کوششوں پرپاک فوج کوسراہا۔