ایم کیو ایم سائیٹ لمیٹیڈ کی جانب سے مستقل ملازمین کوانہیںسرپلس پول میںڈالنے کے کسی بھی روزگاردشمن سازش کوہرگزبرداشت نہیںکریگی،رابطہ کمیٹی پاکستان

سائیٹ لمیٹیڈمیں متعصبانہ ذہنیت رکھنے والی انتظامیہ کی جانب سے ادارے کے مستقل ملازمین کیساتھ کی زیادتیوںاورانہیںحراساںکرنے کانوٹس لیاجائے

بدھ 14 دسمبر 2016 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سائیٹ لمیٹیڈ(سندھ انڈسٹریل ٹریڈاسٹیٹ)کی متعصب انتظامیہ کی جانب سے ادارے کے مستقل ملازمین کوتسلسل کے ساتھ حراساںکرنے اورانہیںسرپلس پول میںڈالنے کی کوششوںکی شدیدالفاظ میںمذمت کی ہے اورکہاہے کہ ایم کیوایم پاکستان سائیٹ لمیٹیڈانتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو حراساں کرنے اورانہیںسرپلس پول میںڈالنے کے ایسے کسی بھی روزگاردشمن سازش کوہرگزبرداشت نہیںکریگی بلکہ اس کاڈٹ کرمقابلہ کریگی۔

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہاکہ سندھ انڈسٹریل ٹریڈاسٹیٹ کی متعصب انتظامیہ مختلف حربوںاورطریقوںسے حراساں کررہی ہے جس کے باعث ملازمین میںشدیدبے چینی اورغم وغصہ پایا جارہاہے۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہاکہ ایک جانب سائیٹ لمیٹیڈکی انتظامیہ ملازمین کوجعلی بھرتوںکے نام پراینٹی کرپشن کے ذریعے حراساںکیا جا رہا ہے ،کبھی ڈگریاںکی جانچ پرتال کی جارہی ہے جبکہ گذشتہ سال بھی ڈگریوںکی HECسے تصدیق کروائی گئی تھیں۔

رابطہ کمیٹی پاکستان مزیدکہاکہ اب دوسری جانب مستقل ملازمین کو اعلیٰ عدلیہ میںگھسٹاگیا اس پرانتظامیہ کی سازشیںکم نہ ہوئی بلکہ گذشتہ ایک ہفتے سے ملازمین کی پرسنل فائلیںمینجنگ ڈائریکٹرسائیٹ اورسیکریٹری سائیٹ کے پاس بھیج کراس پر سرپلس پول ملازمین لکھا جارہاہے جوملازمین کے ساتھ سراسرناانصافی اورانہیںبے روزگارکرنے کی گھنائونی سازش کاحصہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہاکہ مستقل ملازمین کوسرپلس پول میںڈالنے کے لئے 16دسمبر2016ء کوبورڈآف ڈائریکٹرزکی میٹنگ بھی بلائی گئی ہے جس میںملازمین کو سرپلس پول میں ڈالنے کے فیصلے کوحتمی مہرلگائی جائیگی۔رابطہ کمیٹی پاکستان نے سائیٹ لمیٹیڈکی انتظامیہ کومتنبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ روزگاردشمن اقدامات سے بازرہے ایم کیوایم اسے کسی بھی اقدام کوہرگز برداشت نہیںکریگی۔

رابطہ کمیٹی پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ،صوبائی وزیرصنعت وتجارت سیدمنظورواسان سے مطالبہ کیاکہ سائیٹ لمیٹیڈمیں انتظامیہ کی جانب سے مستقل ملازمین کیساتھ کی جانے والی زیادتیوںاورانہیںحراساںکرنے کاغیرقانونی عمل کانوٹس لیاجائے اورملازمین کوسرپلس پول میںڈالنے اورانہیںنوکریوںسے نکالنے کی کوششوں کو فی الفوربندکروایاجائے۔