Live Updates

وزیر اعلی شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس،صوبے میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جانفشانی سے فرائض سرانجام دیں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصرکے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے‘وزیر اعلی کی ہدایت

بدھ 14 دسمبر 2016 23:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اس لئے امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہی-وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جانفشانی اور محنت سے فرائض سرانجام دیں اورقانون و انصاف کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے - انہوںنے کہا کہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصرکے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے اور امن عامہ کی فضا کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں- صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ خان، جہانگیر خانزادہ، مشیر رانا مقبول احمد، انسپکٹر جنرل پولیس ، سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :