آرمی پبلک سکول سانحے کی دوسری برسی پر ضلع پشاور میں واقع تمام تعلیمی ادارے (کل)بند رہیں گے

بدھ 14 دسمبر 2016 22:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) آرمی پبلک سکول کے سانحے کی دوسری برسی اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث ضلع پشاور میں واقع تمام سکول،کالج اور یونیورسٹیاں(سرکاری اور پرائیویٹ)16دسمبر2016بروزجمعہ بند رہیں گی۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان ڈپٹی کمشنرپشاور کے دفتر سے جاری کردہ ایک پریس ریلیزمیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :