انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور 17دسمبر کوپانچویں روبوٹکس نمائش منعقد کرے گی

بدھ 14 دسمبر 2016 22:56

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور 17دسمبرکو ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں پانچویں روبوٹکس نمائش منعقد کرے گی، تقریب کی صدارت مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب اور وائس چانسلر آئی ٹی یو ڈاکٹر عمر سیف کریں گے،نمائش میں 14روبوٹ رکھے جائیں گے جو پاکستان کے مقامی مسائل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آئی ٹی یو میں زیر تعلیم انڈر گریجویٹ تھرڈ سمسٹر کے طلبا و طالبات نے تیار کیے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی انضمام الحق اورمشتاق احمد سمیت 15بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز، ممتاز ماہرین تعلیم اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود ہوں گے،نمائش کے لئے طلبہ نے بڑے دلچسپ روبوٹ بنائے ہیں جن میں سے ’’ریختہ‘‘ نامی روبوٹ اردو الفاظ کا ترجمہ رومن اور نوری نستعلیق میں کرتا ہے،’’ونڈوپ ‘‘نامی روبوٹ ان افراد کی مدد کرتاہے جو بلند وبالا عمارتوںکی کھڑکیاں اور دروازے کی صفائی میں مددگار ہوگا،’’ موازن‘‘ نامی روبوٹ بے ہوشی کی ادویات کودورانِ آپریشن کنٹرول کرتا ہے، ’’مشینِ مہربانی‘‘روبوٹ کے ذریعے کچرے کو ٹھکانے لگانے اوربے گھر افراد کو خوراک فراہم کرنے میں مدد دے گا،’’دی آئی رائٹر‘‘ مفلوج افراد کو آنکھ کے اشارے سے بٹن بند کرنے یا آن کرنے سمیت کمپیوٹر کے استعمال میں معاونت کرتا ہے جبکہ ’’طعابت المیاہ ‘‘ نامی روبوٹ گھروں میں پانی کے دبائو کی بنیاد پر واٹر موٹر کو کنٹرول کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :