بجلی چوروں کے خلاف پسکو سرویلینس ٹیم کی کاروائی ,,خیبر,مردان اورسوات سرکلز میں مزید 86 بجلی چور پکڑے گئے

بدھ 14 دسمبر 2016 22:51

پشاور۔14دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف صوبہ بھرمیں پسکو کی جاری مہم کے دوران پسکوسرویلینس ٹیم واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیم نے خیبرسرکل کے تاج آباد سب ڈویژن میں چیکنگ کی جس کے دوران کمیل سی این جی کا میٹر 33% آہستہ پایا گیا جبکہ دو سی این جی کے میٹروں کے سیکورٹی بکسوںکے شیشے ٹوٹے ہوئے تھی․ ․اسی طرح مردان سرکل کے گجرگڑھی سب ڈویژن میں 13 گھریلو کنکشنزبجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئی․تورڈھیر سب ڈویژن میں 5 ٹیوب ویلز کنکشنوں سے بھی بجلی چوری پکڑی گئی․کینٹ سب ڈویژن مردان میں 14 گھریلو کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ․ اسی طرح سوات سرکل کے بٹ خیلہ سب ڈویژن میں دوران چیکنگ طارق کرش مشین کا میٹر ڈائریکٹ پایا گیا․عبدالسلام پلازہ کے میٹر کے دو فیز جلے ہوئے پائے گئی․اسی طرح بشام سب ڈویژن میں 19 بجلی چور پکڑے گئے ․پورن الپوری سب ڈویژن کے علاقوں میں دوران چیکنگ 25 گھریلو اورکمرشل میٹروں میں پنڈنگ ہزاروں یونٹس پکڑے گئی․اسی طرح ایبٹ آباد سرکل کے حویلیاں سب ڈویژن میں دو کرش میشنوں بابو رشید اور انور کرش مشین میں ہزاروں پنڈنگ یونٹس پائے گئی.پسکو کی ٹیمیں بجلی کے ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کررہی ہیں․ بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے ان کے اپنے مفاد میں التماس ہے کہ وہ کنڈے فوری طورپر ہٹائیں اوربجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :