صنعت کاروں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار

بدھ 14 دسمبر 2016 22:49

پشاور۔14دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوارغلام مرتضیٰ خان جتوئی نے کہاہے کہ کامن سہولت اور تربیتی سنٹر کا قیام ہنٹنگ اینڈ سپورٹس صنعت کے فروغ اور ترقی کے لئے خوش آئند ہے ، صنعت کے مسائل کا حل اور صنعت کاروں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے کوہاٹ سمال انڈسٹریل سٹیٹ کوہاٹ روڈ پشاور میں کامن فیسلٹی اینڈٹریننگ سنٹر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت عبدالکریم ، سنیٹر الیاس بلور، خیبر پختونخوا چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی افضل خان ، چیئرمین کامن سہولت اور تربیتی مرکز زاہد اللہ شنواری بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مرتضیٰ جتوئی نے کہاکہ اس سہولت سے کاریگروںکی صلاحیتوںاوراستعدادکارمیںاضافہ ہوگااورجدیدتکنیک سے روشناس ہوجائینگے۔انہوںنے کہاکہ اقتصادی راہداری کے ثمرات سے پورا ملک مستفید ہورہا ہے ، اکنومکس زونز وجود میں آجائینگے اور پورے ملک میں اس سے انقلاب آجائیگا، ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوجائینگے۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل زونز کے قیام سے ملک میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوجائیگا اور اقتصادی حالت بہتر ہوجائیگی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ ملک میںصنعت کوفروغ مل سکے۔