کشادہ عمارت ، فرنیچر ، سٹیشنری اور دیگر بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی

ایپکاپراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ ضلع راولپنڈی کی مکمل ہڑتال ،ضلع کچہری اور جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں واقع عدالتوں میں مقدمات کی سماعت شدید متاثر

بدھ 14 دسمبر 2016 22:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ ضلع راولپنڈی نے کشادہ عمارت ، فرنیچر ، سٹیشنری اور دیگر بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی کے خلاف بدھ کے روز مکمل ہڑتال کی جس سے ضلع کچہری اور جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں واقع عدالتوں میں مقدمات کی سماعت شدید متاثر ہوئی ہڑتال کے باعث مقدمات کا سرکاری ریکارڈمیسر نہ ہونے سے سرکاری وکلا عدالتوں میں جوابدہی سے قاصر رہے جس سے سائلین کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ایپکاپراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے صدر راجہ تنویز ،نائب صدر راجہ عمیر ظفر،جنرل سیکریٹری ملک خیبر،اکرام اور فواد رشید نے کہا کہ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی عمارت 12کمروں کی ایسی دومنزلہ عمارت میں قائم ہے جہاں پر دونوں منازل پر ڈسٹرکٹ اٹارنی اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کے الگ الگ دفاتر قائم ہیں جن دفاتر میں متعلقہ لا افسران ،پولیس اور دفتری عملے کے علاوہ بڑی تعداد میں سائلین یہاں آتے ہیں لیکن یہاں ریکارڈ محفوظ رکھنے کے لئے نہ تو لاکر اور الماریاں دستیاب ہیں اور نہ ہی کام کرنے کے لئے فرنیچر اور کام کرنے کے لئے سٹیشنری دستیاب ہے یہاں تک کہ پینے کے لئے صفائی پانی اور صفائی کے لئے خاکروب تک موجود نہیں تنگ و تاریک عمارت میں ہواداری کا بھی کوئی نظام موجود نہیں جس کے لئے متعدد مرتبہ متعلقہ حکام کی توجہ دلائی گئی لیکن کسی کے کان پر جوں نہیں رینگی حساس ترین مقدمات سمیت ہزاروں مقدمات کا ریکارڈ محفوظ کرنے کا معقول انتظام نہ ہونے سے کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے جس کا تمام خمیازہ متعلقہ عملے کو بھگتنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اور متعلقہ حکام نے نوٹس نہ لیا تو ایپکا کے تمام شعبوں کے ساتھ مشترکہ احتجاج کی کال دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :