کیپٹن(ر) صفدر قومی اسمبلی اجلاس میں بجھے بجھے رہے

بدھ 14 دسمبر 2016 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے داماد کیپٹن(ر) صفدر قومی اسمبلی اجلاس میں بجھے بجھے رہے اور دیگر اراکین سے الگ تھلگ اپنی سیٹ پر براجمان رہے،یہ حالت ان کی زوجہ مریم نواز شریف کے غیر ملکی اثاثوں کے انکشاف ہونے کے بعد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

عام طور پر کیپٹن صفدر اراکین پارلیمنٹ کے جھرمٹ میں رہتے ہیں لیکن سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کے مقدمہ کی سماعت کے بعد قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں کیپٹن صفدر بجھے بجھے رہے اور کسی سے کوئی بات چیت ہی نہیں کی۔

نوازشریف چور ہے چور ہے کے نعروں سے جب ایوان گونجا تو کیپٹن صفدر ایوان کی سب سے آخری سیٹ پر جاکر کچھ دیر بیٹھے رہے پھر گیلری میں چلے گئے۔سماعت کے دوران یہ سامنے آیا ہے کہ مریم نوازشریف کے شوہر کیپٹن صفدر کی جائیداد160کنال زمین ہے جبکہ مریم کے ہوائی ٹکٹوں کا سالانہ اجلاس54لاکھ سے ٖبھی زیادہ ہی۔۔۔(ولی)

متعلقہ عنوان :