جمعیت علما اسلام کے صد سالہ اجتماع کیلئے تمام ساتھی دستک پروگرام میں تیز ی لائیں،مولانا محمد الیاس ولی

بدھ 14 دسمبر 2016 22:42

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) جمعیت علما اسلام پنجگور کے پریس سیکرٹری مولانا محمد الیاس ولی نے کہاہے کہ جمعیت علما اسلام کے صد سالہ اجتماع کیلئے تمام ساتھی دستک پروگرام میں تیز ی لائیں خطے کی سب سے بڑی مضبوط و پرانی جماعت جمعیت علما اسلام ہے جس کے اپریل 2017 میں سوسال پورے ہورہے ہیں جس میں جمعیت ایک علمی تین روزہ اجتماع کا انعقاد کررہی ہے جس میں مختلف ممالک سے علما کرام و شیوخ شرکت کرین گے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی پنجگورکے پریس سیکرٹری مولانا محمد الیاس ولی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے انہوںنے کہاہے کہ پورے ملک میں اسی سلسلے میں پروگرام منعقد ہورہے ہیں جمعیت علما اسلام شہید یونٹ عنقریب اس سلسلے میں ایک پروگرام منعقد کریگا جے یو آئی کے تمام کارکن اسی سلسلے میںدعوت عام کرین تاکہ صد سالہ عالمی اجتماع کو کامیاب بنائیں۔

متعلقہ عنوان :