ہرنائی کے قبائلی رہنماء و زمینداران کی مشترکہ پریس کانفرنس

14 دسمبر کو چند افراد نے موضع خوزڑی ہرنائی کے بارے میں عوام الناس اور حکومتی اداروں کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے یہ حقیقت کے بائکل برعکس ہے، پسران کے والد نے اپنے ارضیات بذات خود فروخت کردیا تھا ،مقررین

بدھ 14 دسمبر 2016 22:42

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء)ہرنائی کے ممتاز قبائلی رہنماء و زمینداران خوزڑی حاجی عبدالقدوس میانی ترین، عبدالبشیر میانی ترین، عبدالبصیر میانی ترین و دیگر نے پریس کلب ہرنائی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مورخہ 14 دسمبر کو چند افراد نے پریس کرکے موضع خوزڑی ہرنائی کے بارے میں عوام الناس اور حکومتی اداروں کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے جوکہ حقیقت کے بائکل برعکس ہے کیونکہ پسران کے والد نے اپنے ارضیات بذات خود فروخت کردیا تھا جسکے مالکان موضع خوزڑی گواہ ہیں اسکے علاوہ پسران عبدالوکیل نے اپنی ارضیات تین دفعہ مختلف ادوار میں شیخ قوم کے افراد پر فروخت کرچکا ہے اور دام بھی تین دفعہ وصول کرچکا ہے جسکا تحریری ثبوت بھی موجودہیں لیکن انکی بلیک میلنگ ابھی تک جاری ہے یہ چاروں افراد آپس میں بتیجے بانجے ہے اور یہ مختلف طریقوں سے لوگوں بیلک میل کرتے ہے یہ آمر قابل ذکر ہے کہ موجودہ سٹیلمنٹ بابت موضع خوزڑی تمام کی اختتامی تصدیق روبرورہ عملہ سٹیلنمنٹ کئی زمینداروں کی گواہی اور پسران عبدالصمد و دیگر کی موجودگی میں اختتام پزیر ہوا جسکیلئے عملہ سٹیلمنٹ موضع خوزڑی مبارکباد کے مستحق ہے جوکہ بتیجے بانجوں کے پریس کانفرنس کا تردید شدہ حقیقت ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ پسران عبدالصمد ہرنائی دھوکہ دہی اسکیموں میں ملوث ہیں اور ہرنائی سے اکثر روپش رہتے ہیں کیونکہ ان پر ہرنائی کے کئی معززین کو دھوکہ دہی سے رقم بٹورانے میں ملوث رہے ہیں اور مزید یہ کہ ہزار خان و لد عبدالصمد ماضی میں قتل اور ڈکیتی کے کیسوں کی وجہ سے سزاہ یافتہ رہ چکا ہے اور ہال ہی میں اغواء برائے تاوان کے سلسلے میں کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں زیر سماعت ہے لہٰذا ان بتیجے بانجوں کا موضع خوزڑی ہرنائی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔