دو ہڑتالی ڈاکٹروں کی برطرفی کیخلاف درخواست کی سماعت

لاہور ہائیکورٹ نے کنگ ایڈوورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر سی22 دسمبر تک جواب طلب کر لیا

بدھ 14 دسمبر 2016 22:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے دو ہڑتالی ڈاکٹروں کی برطرفی کیخلاف درخواست پر کنگ ایڈوورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر سی22 دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے ڈاکٹر بلال اور عرفان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ہڑتال کرنے کے الزام پر انہیں نوکریوں سے برطرف کر دیا ہے، برطرفیوں سے قبل درخواست گزاروں کو کوئی شوکاز نوٹس نہیں دیا گیا اور نہ ہی انہیں شنوائی کا موقع دیا گیا، قانون کے مطابق کسی بھی سرکاری ملازم کو شوکاز نوٹس اور شنوائی کا موقع دیئے بغیر ملازمت سے برطرف نہیں کیا جا سکتا لہذا برطرفیاں کالعدم کر کے درخواست گزاروں کو ملازمت پر بحال کرنے کا حکم دیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے بغیر نوٹس دونوں ڈاکٹروں کی برطرفی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر کوئی ڈاکٹر ہڑتال کرے تو کیا اس کا کیریئر تباہ کر دیا جائے، بتایا جائے کہ کس قانون کے تحت بغیر نوٹس ڈاکٹروں کو برطرف کیا گیا، عدالت نے مزید سماعت بائیس دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے کے ای ایم یو کے وائس چانسلر سے 22 دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔

(بخت گیر)

متعلقہ عنوان :