سیالکوٹ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے ضلع کونسل کے انتخابات کے لئے امیدواروں میں پارٹی ٹکٹ جاری کر دئیے

بدھ 14 دسمبر 2016 22:41

سیالکوٹ۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ضلع کونسل کے انتخابات کے لئے امیدواروں میں پارٹی ٹکٹ جاری کر دئیے ۔ ضلع چیئرمین کے لئے حنا ارشد وڑائچ ، ڈپٹی چیئرمین کے لئے چوہدری رضا سبحانی ، چوہدری جمیل اشرف اور ملک ضیافت اعوان میں ٹکٹ جاری کر دئیے گئے ۔ پروقار تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے امیدواروں میں بذات خود ٹکٹ جاری کئے۔

(جاری ہے)

جس میں رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی ، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری طارق سبحانی ، چیئرمین یونین کونسل کندن پور چوہدری محمد لطیف وینس ، وائس چیئرمین پراگ پور چوہدری امتیاز احمد جٹ ، بزرگ رہنما صوفی محمد اسحاق ، محمد نعیم عباس ، چیئرمین یونین کونسل چوہدری ثاقب بھٹی ، چوہدری رسالت گجر سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع سیالکوٹ کے عہدیداران اور کارکنوں نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں نے عوام کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ پارٹی کی ہدایت کے مطابق عوام کی بے لوث خدمت جاری رکھیں گے اور عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :