میٹرو اورنج ٹرین منصوبے سے متعلق کیس ،ْسپریم کورٹ نے ہفتے میں ماہرین کی معائنہ رپورٹ پرتحریری تجاویز اوراعتراضات طلب کرلی

بدھ 14 دسمبر 2016 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) سپریم کورٹ نے میٹرو اورنج ٹرین منصوبے سے متعلق کیس میںفریقین سے ایک ہفتے میں ماہرین کی معائنہ رپورٹ پرتحریری تجاویز اوراعتراضات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کردی۔ بدھ کوچیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ میٹرو ٹرین منصوبہ سے متعلق دو رکنی کمیشن کی معائنہ رپورٹ آچکی ہے، ہم فریقین کو جائزہ لینے کیلئے یہ رپورٹ دے کر سماعت ایک ہفتہ تک ملتوی کر رہے ہیں تاہم اس حوالے سے طویل التوانہیں دیا جاسکتا۔

عدالت کو پنجا ب حکومت کے وکیل نے کہا کہ میٹرو اورنج ٹرین کیس میں ایک فریق کیس کے جلد فیصلے کی خواہاں ہے جس پرچیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری نہیں کیا اسلئے آپ جلدی نہ کریں۔ فریقین ایک ہفتے میں اپنی تجاویزاور اعتراضات دائر کر سکتے ہیں۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کردی گئی

متعلقہ عنوان :