کراچی، نثار کھوڑ و کی زیر صدارت پیپلز پارٹی سندھ کونسل کا اجلاس

ون پوائنٹ ایجنڈا کے تحت 27دسمبر کو بینظیر بھٹو کی9برسی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،برسی میں بھرپور شرکت کا فیصلہ

بدھ 14 دسمبر 2016 22:30

کر اچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہائوس میں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر صوبائی رہنماؤں، صوبائی وزراء، جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ وقار مہدی تمام اراکین صوبائی اسمبلی اور لوکل باڈیز کے چیئرمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سندھ کائونسل کے اجلاس میں ون پوائنٹ ایجنڈا کے تحت 27دسمبر کو بینظیر بھٹو کی9برسی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ بینظیر بھٹو کی برسی میں بھرپور طریقے سے شرکت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر ضلع کا سربراہ اپنے متعلقہ ضلع کے وفد کی دیکھ بھال اور انتظامات کا ذمہ دار ہوگا۔اجلاس میںیہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بینظیر بھٹو کی برسی میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں قافلے شریک ہونگے۔

لہذاشرکت کیلئے آنے والی گاڑیوں کو پارکنگ کیلئے مخصوص مقام پر پارکنگ کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں 27دسمبر کو برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے فول پروف اقدامات کو یقینی بنانے اور مذموم عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔قبل ازیں سندھ کونسل کے اجلاس میں بینظیر بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔#