جنید جمشید کی میت لیکر سی ون تھرٹی طیار کراچی پہنچ گیا

نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر معین خان اکیڈمی ڈیفنس میں اداکی جائے گی

بدھ 14 دسمبر 2016 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) معروف نعت خواں جنید جمشید کی میت لیکر سی ون تھرٹی طیارہ بدھ کی شب کراچی پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

جنید جمشید کی میت کو سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر معین خان اکیڈمی ڈیفنس میں اداکی جائے گی بعد ازاں دارلعلوم کراچی میں تدفین عمل میں لائی جائے گی ۔#