ایوان میں ہنگامہ آرائی، سپیکر ایاز صادق، سعد رفیق کو تقریر شروع کرنے کی ہدایات دیتے رہے

بدھ 14 دسمبر 2016 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کو ہدایات دیتے رہے کہ آپ اپنی تقریر شروع کریں،یہ مشورہ اس وقت دیا گیا جب ایوان میں وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف نعرے بازی ہورہی تھی۔سپیکر نے خواجہ سعد رفیق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ صاحب ہنگامہ ہونے دیں آپ اپنی تقریر شروع کردیں تاکہ ریکارڈ کا حصہ بن جائے اور الزامات کا جواب سامنے آجائے۔

(جاری ہے)

عام طور پر سپیکر ایسی ہدایت نہیں دیتا کیونکہ وہ ایوان کا کسٹوڈین ہوتا ہے جس کا کسی جماعت یا لیڈر سے تعلق نہیں ہونا چاہئے لیکن سردار ایاز صادق نے ماضی کی روایات کو ختم کرکے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کو مشورے دینے شروع کردئیے جس پر جمشید دستی نے کہا کہ سردار ایاز صادق سپیکر شپ کیلئے اہل بھی نہیں ہے،ایسے جانبدار کسی بھی رکن کو سپیکر کا عہدہ پر براجمان رہنے کا حق ہی نہیں ہونا چاہئی۔۔۔(ولی)