قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران سینئر وز راء اسحاق ڈار ‘ چوہدری نثار ، خواجہ آصف ‘ احسن اقبال ایوان میں موجود رہے کسی وزیر نے حکومت کی جانب سے جواب دینے کے لئے فلور نہ مانگا

بدھ 14 دسمبر 2016 22:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی میں بدھ کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران سینئر حکومتی وز راء وزیر خزانہ اسحاق ڈار ‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ‘ و زیر دفاع خواجہ آصف ‘ وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال ایوان میں موجود رہے تاہم ان میں سے کسی نے حکومت کی جانب سے جواب دینے کے لئے فلور نہیں مانگا۔

(جاری ہے)

تاہم خواجہ سعد رفیق خورشید شاہ کی تقریر کے دوران بھی بار بار فلور مانگتے رہے۔ وزیر داخلہ وقفہ سوالات کے دوران ایوان میں موجود رہے بعد ازاں اپنے چیمبر میں چلے گئے تاہم ہنگامہ آرائی شروع ہوئی تو دو بارہ ایوان میں آئے اور زیادہ دیر وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے تبادلہ خیال کرتے رہے اور ہنگامہ آرائی کے دوران وقفے ہونے پر ایوان سے چلے گئے تاہم دیگر سینئر وزیر اجلاس ملتوی ہونے تک ایوان میں موجود رہے۔ …(رانا+ع ع)