Live Updates

سینئر وفاقی وزراء کی دانش مندی اور صبر و تحمل ، قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور (ن) لیگی ارکان کے درمیان براہ راست تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا

بدھ 14 دسمبر 2016 22:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) سینئر وفاقی وزراء کی دانش مندی اور صبر و تحمل کے نتیجے میں قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور (ن) لیگی ارکان کے درمیان براہ راست تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی تقریر کے بعد جب سپیکر نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو حکومتی موقف بیان کرنے کیلئے مائیک دیا تو تحریک انصاف کے ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے اور شدید احتجاج کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے عابد شیر علی ‘ میاں عبدالمنان ‘ طلال چوہدری سمیت دیگر نوجوان او ر جذباتی ارکان نے وزیر اعظم کے حق میں شدید نعرے بازی شروع کر دی اور اپنی نشستوں سے آگے بڑھنے کا رادہ ظاہر کیا تو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ‘ و زیر خزانہ اسحاق ڈار ‘و زیر قانون زاہد حامد اور وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب کو ہدایت کی کہ حکومتی ارکان کو ان کی نشستوں تک محدود رکھا جائے تاکہ ایوان میں تحریک انصاف کی کوئی ایسی چال کامیاب نہ ہو سکے جس کے نتیجے میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں تصادم کا خطرہ ہو۔

(جاری ہے)

جس پر دونوں وفاقی وزراء نے حکومت کے جذباتی ارکان کو اپنی نشستوں تک محدود رکھا ا ور اس طرح حکومتی اور تحریک انصاف کے ارکان کے درمیان قومی اسمبلی میں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا۔ …(رانا+ط س)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات