Live Updates

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی ہنگامہ آرائی غنڈہ گردی ہے ،ْ بلیک میلنگ کی سیاست قبول نہیں کریں گے ،ْسعد رفیق

کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو جمہوریت کی الف ب کا بھی پتہ نہیں ،ْ تحریک انصاف کے چیئر مین گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں ،ْ یوٹرن کے ماہر ہیں ،ْ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی میں پیسے لینے آئے ہیں کیا یہ قوم کے ساتھ بد یانتی نہیں ،ْ وزیر اعظم نواز شریف کے ایوان میں کیے گئے خطاب اور عدالت میں دئیے گئے جواب میں کوئی فرق نہیں ،ْپانا ما معاملہ پر بحث کیلئے تیار ہیں ،ْ اپوزیشن کو ہماری بات بھی سننا ہوگی ،ْ بلاول بھٹو زرداری کرپشن کی چوری کھاکر جوان ہوئے ہیں ،ْعمران خان کے اردگرد بھی کرپٹ افراد کھڑے ہیں ،ْپی ٹی آئی کا وکیل نعیم بحاری پرویز مشرف کا پیادہ تھا ،ْ وزیرریلوے کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گتگو

بدھ 14 دسمبر 2016 22:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی ہنگامہ آرائی کو غنڈہ گردی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بلیک میلنگ کی سیاست قبول نہیں کریں گے ،ْعمران خان اور پی ٹی آئی کو جمہوریت کی الف ب کا بھی پتہ نہیں ،ْ تحریک انصاف کے چیئر مین گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں ،ْ یوٹرن کے ماہر ہیں ،ْ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی میں پیسے لینے آئے ہیں کیا یہ قوم کے ساتھ بد یانتی نہیں ،ْ وزیر اعظم نواز شریف کے ایوان میں کیے گئے خطاب اور عدالت میں دئیے گئے جواب میں کوئی فرق نہیں ،ْپانا ما معاملہ پر بحث کیلئے تیار ہیں ،ْ اپوزیشن کو ہماری بات بھی سننا ہوگی ،ْ بلاول بھٹو زرداری کرپشن کی چوری کھاکر جوان ہوئے ہیں ،ْعمران خان کے اردگرد بھی کرپٹ افراد کھڑے ہیں ،ْپی ٹی آئی کا وکیل نعیم بحاری پرویز مشرف کا پیادہ تھا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر وزیر مملکت عابد شیر علی ،ْ ماروی میمن و دیگر پارٹی ارکان کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا ٹولہ آج گند ڈالنے آیا تھا ،ْجو ہوا افسوسناک ہے پوری قوم نے براہ راست دیکھا ہے ،ْپی ٹی آئی ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑیں،اقتدار کی بھوک نے عمران اور ان کی ٹیم کو بے حال کیا ہوا ہے۔

سعد رفیق نے کہاکہ جب باہر نکلنے کا وقت آتا ہے تو عمران خان پش اپس لگانا شروع کردیتے ہیں،عمران خان گرگٹ کی طرح رنگ بدلتا ہے،یوٹرن کے ماہر ہیں،اپوزیشن چائے کی پیالی میں طوفان لانا چاہتی ہے،پی ٹی آئی کا مطالبہ تھا کمیشن بنایا جائے جب بات کمیشن بنانے کی آئی ہے تو یوٹرن لے لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک آنے کی منی لانڈرنگ نہیں ہوئی ہے،تحریک انصاف عدالت میں ثبوت پیش کرے،ثبوت کہاں ہیں ،ْیہ اسمبلی میں پیسے لینے آئے ہیں،کیا یہ قوم سے بددیانتی نہیں ہی انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سیاسی ایوان ہے،نواز شریف کے ایوان میں کیے گئے خطاب اور عدالت میں دئیے گئے جواب میں کوئی فرق نہیں ہے،ہم سچ پر بات کرتے ہیں وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہاکہ ہم نے پیپلز پارٹی کو بہت سے خون معاف کئے ہوئے ہیں ،میرے والد کو بھٹودور میں آمریت کے خلاف بات کرنے پر شہید کیا گیا تھا،پوزیشن لیڈر کو سات خون بھی معاف کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو کچرے کا شہر بادیا گیا ہے،خیبر پختونخوا اجڑ چکا ہے،بلین ٹری منصوبے کے درخت کہاں ہیں ایک بھی تو نظر نہیں آتا ہے بلاول بھٹو زرداری کرپشن کی چوری کھاکر جوان ہوئے ہیں،بلاول بھٹو کو کرپشن کی بات کرنے سے پہلے اپنا چہرہ آئینے میں دیکھنا چاہیے ،ْعمران خان کے اردگرد بھی کرپٹ افراد کھڑے ہیںپی ٹی آئی کا وکیل نعیم بحاری پرویز مشرف کا پیادہ تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ماروی میمن کی طرف اشارہ کرکے کہا کہ یہ سیاست میں پہلی مرتبہ آئی ہیںاور سیاست میں کون غلطی نہیںکرتا ہے،تحریک انصاف جج بننے کی کوشش نہ کرے ،ْعمران خان صاحب میں آپ کی ڈھٹائی پر حیران ہوں، بات کرنے کیلئے انہیں ہماری بات بھی سننا ہوگی،سیاسی بیان ہمیشہ پارلیمنٹ میں دیا جاتا ہے جو حقائق پر مبنی ہوتا ہے ،ْ سپریم کورٹ پراثراندازہونے کی کوشش کیے بغیربحث کریں توتیارہیں، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میںاصلی اوربڑی اپوزیشن کی ریس لگی ہوئی ہے۔

ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف کی حکومت میاں نواز شریف کی مرہون منت ہے ،ْاگرچاہتے توفضل الرحمان کیساتھ2گھنٹے میں خیبرپختونخوا میں حکومت بناسکتے تھے تاہم ایسا نہیں کیا تھا۔وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہاکہ ہمارے لیڈر وزیر اعظم محمد نواز شریف صادق اور امین ہیں ،ْوہ جھوٹ کی نہیں، اصولوں کی سیاست کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے پناما معاملے پر کبھی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش نہیں کی، ایوان میں اگر پناما پر بحث کی جائے تو بھی ہمیں کوئی اعتراض نہیں، لیکن اپوزیشن ہی پناما پر بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ پاناما پیپرز پر جوڈیشل کمیشن بننے جارہا ہے تو یہ اب سپریم کورٹ کے فیصلے سے بھی خوش نہیں ،ْ ان کا تحریک استحقاق پیش کرنا سپریم کورٹ پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے، ان کا خیال تھا کہ عدالتیں ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ دیتی ہیں لیکن عدالتیں ثبوت پر فیصلے دیتی ہیں، ہمیں سپریم کورٹ کے فیصلوں کا انتظار کرنا ہوگا ،ْ سپریم کورٹ کے ججز پر الزامات لگائے جارہے ہیں۔

قبل ازیں اسمبلی میں مختصر خطاب کے دور ان وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کی ہنگامہ آرائی کو غنڈہ گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں جمہوریت کی الف ب کا بھی نہیں پتا ،ْ تحریک انصاف والے صرف اپنی تنخواہیں سیدھی کرنے ایوان میں آئے ہیں ،ْیہ کیسی جمہوریت ہے خود بولتے ہیں اور ہمیں بولنے نہیں دیتے ہیں،تحریک انصاف کا کام صرف جھگڑا کرنا ہے،پوری پی ٹی آئی اپنے قائد کے نقش قدم پر چل رہی ہے ،ْیہ لوگ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی قیادت میں غنڈہ گردی کررہے ہیں،بلیک میلنگ کی سیاست قبول نہیں کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات