سیکیورٹی اداروں کااسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،3 افغا نیو ں سمیت 18مشتبہ افراد کو حر است میں لے لیا

بدھ 14 دسمبر 2016 22:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) پولیس ، رینجرز اور حسا س اداروںٍ کے افسران و جو انو ں کا تھا نہ کھنہ اور تھا نہ کو رال کے علاقوں بر ما ٹا ئون ، پنڈوڑ یا ں اور گردو نواح کے علاقوں میںسر چ آ پر یشن، دوران سر چنگ03 افغا نیو ں سمیت 18مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات شروع کر دی گئیں ۔ملزمان کے قبضہ سی 5کلو گر ام چرس ، 3ہیر وئن اور اسلحہ ایمو نیشن قبضہ پولیس میں لے لیے گئے ۔

150سے زائدگھر وں کو سر چ کیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سیکور ٹی اداروںکے افسران و جو انو ں نے تھا نہ کھنہ اور تھا نہ کورال کے علا قہ بر ما ٹا ئون پنڈوڑ یا ں اور گردو نواح میںسر چ آ پر یشن کیا ۔ اس سر چ آ پر یشن میں ایس ایچ او ز،اسلام آ باد تھا نہ کھنہ اور کو رال پولیس سمیت دیگر افسران بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

دوران سر چنگ3افغا نیو ں سمیت 18 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات شروع کر دی گئیں ۔ملزمان کے قبضہ سی5کلو گر ام چرس ، 3کلو گر ام ہیر وئن ، ایک عدد 12بور گن معہ ایمو نیشن قبضہ پولیس میں لے لیے گیا ،150سے زائدگھر وں کو سر چ کیا گیا ۔ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ بادنے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔