اسلام آباد،سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی کا رروائی ،فیصل مسجد اور بلیو ایر یا سے مو ٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتار

بدھ 14 دسمبر 2016 21:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ(SIU)کی کا رروائی ،فیصل مسجد اور بلیو ایر یا سے مو ٹر سائیکل چوری کرنے والا سا بقہ ریکا ر ڈ یا فتہ ملزم گرفتار ،ملزم کے انکشاف و نشا ند ہی پر دو چوری شدہ مو ٹر سائیکل بر آمد ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر)محمد الیاس نے ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمد نون کی زیر نگرانی محمد تحسین سب انسپکٹر ، ظفر اقبا ل اے ایس آئی معہ کنسٹیبلا ن محمد جہا نگیر ، سمیع اللہ اور صا برعلی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئیفیصل مسجد اور بلیو ایر یا میں سے مو ٹر سائیکل چوری کرنے والا سا بقہ ریکا ر ڈ یا فتہ ملزم محمد عظیم ولد نذیر احمد سکنہ چک نمبر 193گ ب شما لی ضلع فیصل آ بادکو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے انکشاف و نشا ند ہی پر دو چوری شدہ مو ٹر سائیکل بر آمد کر لیے ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم با لا نے ذیل واردات ہا ئے کر نے کا انکشاف کیا ہے۔

مو ر خہ26-10-2016کو مسمی محمو د سکنہ تحصیل غا زی ضلع ہر ی پور کی مو ٹر سائیکل CD-70نا درا سینٹر بلیو ایریا نے چوری کی جس کی نسبت مقدمہ نمبر 418مورخہ28-11-16بجر م 381-Aت پ تھا نہ کو ہسار درج رجسٹر ہے ۔اسی ملزم نے مو ر خہ01-12-2016کو مسمی شہبا ز حسین سکنہ Aبلا ک غو ر ی ٹا ئون اسلام آ باد کی ہنڈ ا125مو ٹر سائیکل فیصل مسجد کی پا رکنگ سے چوری کی جس کی نسبت مقدمہ نمبر 316مو ر خہ02-12-2016تھا نہ مار گلہ میں درج ہے ، ملزم بالا سا بقہ ریکا ر ڈ یا فتہ بھی ہے جس نے اس طر ح کی متعدد وارداتیں ضلع فیصل آباداور ضلع سرگودھا میں کر نے کا انکشاف کیا ہے جس کی با بت متعلقہ تھا نہ جا ت سے ریکا رڈ پڑ تا ل کر وائی جا رہی ہے۔

مزیدتفتیش جا ری ہے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :