مسلمانوں کے مذہبی تہوار پر قادیانیوں کا حملہ یہودونصاریٰ کا ایجنڈا اور حکومت کی نااہلی ہے ،ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی

بدھ 14 دسمبر 2016 21:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے کہاکہ میلاد مصطفی کے جلوس پر قادیانیوں کی کھلے عام فائرنگ اسلام اور آئین پاکستان پر حملہ اور کھلی دہشت گردی ہے،مسلمانوں کے مذہبی تہوار پر قادیانیوں کا حملہ یہودونصاریٰ کا ایجنڈا اور حکومت کی نااہلی ہے اور انہوں نے اس سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سانحہ میں ملوث قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکزاہل سنت جامعہ اسلام آباد کے زیر اہتمام میلاد پارک میںچودھویں سالانہ ’’ نظام مصطفی ؐکانفرنس ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ علماء کرام کو چاہیے کہ وہ جمعة المبارک کے خطبہ میںفتنہ قادیانیت کی منفی سرگرمیوں کی بھرپور مذمت کریںاور عوام الناس کو آگاہ کریںاو رمیلاد مصطفی ؐکی عظمت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ محبت رسول ؐ ہی دنیاوآخرت میں فلاح کی ضامن اور اصل ہے ۔

(جاری ہے)

فروغ عشق مصطفی ؐکو بڑھانے کے لیے محافل اور جلوسوں کا انعقاد ضروری ہے ،آخر میں ملک وملت کی سلامتی اور فلاح کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور لنگر مصطفوی کا وافر انتظام تھا۔کانفرنس میںشاہ تراب الحق قادری صاحب کے خلیفہ مجاز مولانا انجینئرمحمد آصف قادری،مولانا طالب حسین اعوان ،الحاج فقیر انور رضوی،انجمن جلالیہ رضویہ ضلع اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر محمد اسلم جلالی ، علامہ شوکت علی چشتی ،علامہ فتح خان چشتی،مولانا فاروق ضیاء ،قادری اعجاز اٹکوی،محترم حفیظ الرحمن اعوان ،ڈاکٹر پروفیسر علی احمد کھرل ،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماوUC-40کے چیئرمین محترم علی اعوان،I-9سے علامہ حسنا ت احمدصابری، قاری طارق محمد نقشبندی،مولانا محمد اکرم سیفی، I-10سے محترم خالد محمود ہاشمی،گھمکول شریف کے خلیفہ مجاز رانا شیر خان،مولانا احمد رضا چشتی،قاری محبوب قادری،مولانا نعیم قادری ،قاری محمد ادریس قادری،جنرل کونسلرUC-42رانا ندیم ،جنرل کونسلر UC-40بابر اعوان ،لیبر کونسلر UC-40ضیاء شنواری،،ملک سلطان احمد،سید محمد امین شاہ ،قاری عبدالحکیم،اسلام آباد علماء کونسل کے صدرمفتی نصیر نقشبندی،مولاناسید شفقت حسین بخاری،ماسٹر ظہور احمد،پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین ،محترم بدرجنید،جناب رانا ارشد ،علامہ سید عاصم کاظمی،مفتی عادل شہزادجلالی،مولانا بابر علی الازہری،مولانا کاشف اشرف توحیدی،مولانا افسر خان جلالی،مفتی اقبال قادری،مولانا مشاہد حسین عباسی،مولانا ماجد نواز جلالی،جمعیت علماء پاکستان اسلام آباد کے کنوینئیر علامہ محمد رفاقت جلالی،سابق امیدوار برائے جنرل کونسلر تنویر احمد اعوان ،اسلامک سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدرحافظ توحید احمد سمیت مختلف مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین وتاجر حضرات نے بھر پور شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :