حلب میں ظلم وستم نے انسانیت کو شرمندہ کردیا ،انسانی حقوق کے علمبرداروں کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک ہے،وفاق المدارس العربیہ پاکستان

بدھ 14 دسمبر 2016 21:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) حلب میں ظلم وستم نے انسانیت کو شرمندہ کردیا ،انسانی حقوق کے علمبرداروں کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک ہے،مسلم ممالک کے حکمران ہوش کے ناخن لیں،عالم اسلام،حکمرانوں کی طرف نہ دیکھے ،بیداری کا مظاہرہ کریں ،ظالم قوتوں کی ہر سطح پر مذمت کی جائے،پاکستانی قوم اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مستند اداروں کے ذریعے تعاون کا اہتمام کرے ،ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے راہنماؤں شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ، مولاناڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر ، مولانا محمد حنیف جالندھری ،مولانا انوار الحق اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ حلب میں ظلم و ستم کی تمام حدود کو پامال کرکے انسانیت کو شرمندہ کیاگیا ،جس پرآج پوری دنیا کی فضا سوگوار ہے ،وفاق المدار س کے قائدین نے بدترین ظلم وستم پر بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کے نام نہاد علمبراروں کی خاموشی کو مجرمانہ اور جانبدارانہ قرار دیااور اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے اپنا کردار اد اکرنے کی اپیل کی، وفاق المدارس کے قائدین نے عالم اسلام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ حکمرانوں کی طرف نہ دیکھیں بلکہ ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور اپنی بیداری کا ثبوت دیں ، وفاق المدارس کے قائدین نے پاکستانی عوام سے کہا کہ وہ ظالم قوتوں کے خلاف آواز بلند کریں ،شامی مظلوم بھائیوں کے حق میں دعا کریں اور مستندا داروں کی وساطت سے شامی مظلوموں کا ہر ممکن تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :