سی پیک منصوبے سے وابستہ چائنیز ودیگر غیرملکیوں کے اندرون علاقہ یا پروجیکٹس کی لوکیشن پر وزٹ کو مذید محفوظ بنایا جائے، آئی جی سندھ

بدھ 14 دسمبر 2016 21:51

ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے ہدایت دی ہے کہ سی پیک منصوبے سے وابستہ چائنیز ودیگر غیرملکیوں کے اندرون علاقہ یا پروجیکٹس کی لوکیشن پر وزٹ کو مذید محفوظ بنایا جائے ۔ تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز واٹس ایپ گروپس بنائیں۔ڈی آئی جیز متعلقہ ایس ایس پیز جبکہ ایس ایس پیز کو متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سے تمام تر اطلاعات و معلومات شیئر کرنے کے پابند ہوں گے۔

ترجمان آئی جی سندھ کے مطابق آئی جی سندھ نے یہ ہدایات اپنے جاری بیان میں دیں۔ آئی جی سندھ نے مزید ہدایات دیں کہ تمام ایس ایچ اوز کو علاقہ انٹیلی جینس افسران، ہید محرران، دیگر اسٹاف سمیت انویسٹی گیشن افسران کو واٹس ایپ گروپ میں شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

واٹس ایپ گروپس میں چائینیز سمیت دیگر فارنرز کی سیکیورٹی اقدامات ضلعوں کی سطح پر شیئر کرتے ہوئے مزید غیرمعمولی بنائے جائیں۔

جرائم کے خلاف ٹارگٹیٹڈ ایکشن اور گرفتار ملزمان کی تفصیلات درج مقدمات کے ساتھ متعلقہ اضلاع شیئر کریں۔ آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی ٹو ڈی آئی جی، ایس ایس پی ٹو ایس پی جبکہ ایس ایچ او ٹو ایس ایچ او جملہ سیکیورٹی اقدامات، ڈپلائمنٹ،اسنیپ چیکنگ اوقات، اسنیپ چیکنگ پوائنٹس اور علاقہ پیٹرولنگ اقدامات کی باہمی شیئرنگ کو یقینی بنائیں ۔

انہوں نے کہا کہ وی آئی پی اور وی وی آئی پی موومنٹ کی علاقوں کی سطح پر شیئرنگ کی جائے جس میں تمام تر محکمانہ قواعد کو بروئے کار لایا جائے ۔سی پیک منصوبے سے وابستہ چائنیز ودیگر غیرملکیوں کے اندرون علاقہ یا پروجیکٹس کی لوکیشن پر وزٹ کو مذید محفوظ بنایا جائے ۔اس حوالے سے ضلع ٹو ضلع واٹس ایپ پر جملہ اقدامات کی شیئرنگ اور باخفاظت علاقہ کراس کرنیکے اقدامات سے متعلق رپورٹ بھی شیئر کی جائے۔دریں اثناء ایس ایس پی سکھر نے کہا ہے کہ سکھر واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ۔وقوعے کے اطراف اور مضافات سے بیس مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :