پی آئی اے کے طیارے کی فروخت کا معاملہ، پیپلزپارٹی کا سینیٹ میں توجہ دلاو نوٹس جمع کرانے کا فیصلہ

قائم مقام جرمن سی سی او پی آئی اے کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، پی آئی اے کا طیارہ 53 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا ہے سینیٹر سلیم مانڈوی والا

بدھ 14 دسمبر 2016 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) پی آئی اے کے طیارے کی فروخت کا معاملہ، پیپلزپارٹی کا سینیٹ میں توجہ دلاو نوٹس جمع کرانے کا فیصلہ، چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ نے کہا ہے کہ قائم مقام جرمن ایم ڈی پی آئی اے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے پی آئی اے طیارے کو فروخت کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ 53 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا ہے ایم ڈی پی آئی اے نے حکومتی اجازت کے بغیر طیارے کو جرمنی کو فروخت کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کا طیارہ ٹینڈر کھلنے سے قبل ہی جرمنی کو فروخت کردیا گیاہے۔ پی آئی اے کا یہ طیارہ قابل پرواز تھا، جسے پرواز کا سرٹیفیکٹ بھی دیا گیا تھا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پی آئی اے کے طیارے 310 کی مارکیٹ ویلیو کئی ملین ڈالرز ہے مگر قائم مقام جرمن سی ای او پی آئی اے بریند ہیلڈین برینڈ نے اسے اونے پونے داموں فروخت کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے طیارے کو اسرائیلی فلم کی شوٹنگ کے لیے مالٹا بھیجا گیا اگر طیارہ ناکارہ تھا تو اسے مالٹا تک پرواز کا سرٹیفکیٹ کس نے دیا۔ پی آئی اے کے اعلیٰ حکام نے اس طیارے کو اسرائیلی پروپیگنڈا میں استعمال کیا ہے لیکن کیا اسرائیل کشمیر کی فلم کے لیے اپنا طیارہ پاکستان کے حوالے کرے گا سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ طیارے کو ٹینڈر کے بغیر فروخت کرنے پر قائم مقام جرمن سی ای او پی آئی اے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور پی آئی اے طیارے کو فروخت کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے تحقیقات کی جائیں کہ طیارہ بغیر ٹینڈر کے کس طرح فروخت کیا گیا ہے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پی آئی اے مادر پدر آزاد ہوچکی ہے پی آئی اے میں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں ہے پیپلزپارٹی پی آئی اے کے طیارے کی فروخت کے خلاف سینیٹ میں توجہ دلاو نوٹس جمع کرارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :