چوہدری نثار کی بیرون ملک آپریشن اور صحت یابی کے بعد پہلی بار قومی اسمبلی آمد

لیگی ارکان کی بڑی تعداد کی وزیر داخلہ سے ان کی نشست پر جا کر ملاقات ، خیریت دریافت کی

بدھ 14 دسمبر 2016 21:43

چوہدری نثار کی بیرون ملک آپریشن اور صحت یابی کے بعد  پہلی بار قومی اسمبلی ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی بیرون ملک آپریشن اور صحت یابی کے بعد بد ھ کو پہلی بار ایوان میں آمد ‘ (ن) لیگی ارکان کی بڑی تعداد نے وزیر داخلہ سے ان کی نشست پر جا کر ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے سعد رفیق کافی دیر ان سے تبادلہ خیال کرتے رہے۔ مغرب کی نماز کے وقفے میں وزیر داخلہ کے گرد ارکان کا جمگھٹا لگ گیا۔ دیر تک ارکان ان سے خیریت دریافت کرتے رہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان گزشتہ ماہ علاج کی غرض سے برطانیہ گئے تھے جہاں ان کے آپریشن ہوئے اور وہ بیرون ملک ہونے کے باعث قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ …(رانا+ع ع)