میٹروپولیٹن میں بے قاعدگیاں عروج پر ہیں ٹھیکوں میں لسانی جماعت کے منظور نظر افراد کو نوازاجارہاہے

اپوزیشن کونسلران مجیب الرحمن لہڑی، فیض اللہ بلوچ، ملک نصیر احمد قمبرانی

بدھ 14 دسمبر 2016 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے اپوزیشن کونسلران مجیب الرحمن لہڑی، فیض اللہ بلوچ، ملک نصیر احمد قمبرانی نے کہا ہے کہ میٹروپولیٹن میں بے قاعدگیاں عروج پر ہیں ٹھیکوں میں لسانی جماعت کے منظور نظر افراد کو نوازاجارہاہے صفائی مہم کے نام پر محض ڈرامہ رچایا گیا ہے آج بھی شہر کے اکثر علاقے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں میئر کوئٹہ اپنا اعتماد کھوچکے ہیں فوری مستعفی ہوجائیں بارہ ربیع الاول کے موقع پر صفائی کی ابتہر صورتحال باعث افسوس ہے کوئٹہ کے بلوچ آبادی والے علاقوں کو دانستہ ترقیاتی عمل سے محروم رکھ کرترقیاتی فینڈز کو لسانیت کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے شہر کی قدیم آبادیاں آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں 70 فیصد افراد پینے کے پانی صحت کی سہولیات اور تعلیم سے محروم ہیں جو باعث تشویش ہے شہریوں کے اعتماد کوٹھیس پہنچانے والوں کو مزید عہدئوں پر براجماں رہنے کا کوئی حق نہیں میئر کوئٹہ کیخلاف اپوزیشن متحد ہے تحقیقاتی اداروں کی اربوں روپے کی کرپشن پر چشم پوشی معنی خیز ہے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات سے محروم رکھ کر حکومت میںشامل چند جماعتوں کو نوازا جارہا ہے فینڈز کی غیر منصفانہ تقسیم شہریوں کے ساتھ ظلم ہے میٹروپولیٹن پر لسانی جماعت کی اجارہ داری قبول نہیں میئر کیخلاف جلد عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کے ساتھ ہونگے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحی ہے حکومت افغان مہاجرین کے فوری انخلاء کو یقنی بنائے ۔