کوئٹہ ،کسٹم عملے نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

قلات سے 2 کروڑ 40 لاکھ مالیت کا لاکھوں لیٹر ایرانی ڈیزل ، کھاد، جنریٹر سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا

بدھ 14 دسمبر 2016 21:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) کوئٹہ کسٹم کے عملے نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مختلف کارروائیوں میں قلات کے علاقے سے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کا لاکھوں لیٹر ایرانی ڈیزل ، کھاد، جنریٹر سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلیکٹر کسٹم کوئٹہ ڈاکٹر سعید خان جدون کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم سمگلر غیر ملکی سامان اندرون ملک سمگلنگ کرنا چاہتے ہیں جس پر ایڈیشنل کلیکٹر کسٹم ڈاکٹر فرید احمد خان اور ڈپٹی کلیکٹر کسٹم پرووینٹو عبید اللہ خان کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس میں سپرنٹنڈنٹ مقصود احمد درانی ، انسپکٹر شہزادہ عامر نے دیگر عملے کے ہمراہ پنجگور سے کوئٹہ آنے والے آئل ٹینکر اور ٹرک کو قلات کے علاقے میں 3 آئل ٹینکروں کو روک کر چیک کیا ان میں ایرانی ڈیزل لوڈ تھا تینوں آئل ٹینکروں سے 1 لاکھ 12 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل ایک دوسری کارروائی میں ٹرک سے کھاد، ڈیزل ، جنریٹر اور دیگر قیمتی سامان قبضے میں لے لیا کسٹم ذرائع کے مطابق قبضے میں لئے جانے والے سامان کی گاڑیوں سمیت مالیت تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے مزید کارروائی کسٹم کا عملہ کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :