پنجاب فوڈاتھارٹی:واٹرفلٹریشن پلانٹس کی چیکنگ،34 نمونے تجزیئے کیلئے لیبارٹری روانہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 14 دسمبر 2016 20:09

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔14دسمبر2016ء) :پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے واٹر فلٹر پلانٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے 34 واٹر فلٹر پلانٹس سے پانی کے نمونے حاصل کر کے تجزیئے کے لئے لیبارٹری کو بھجوا دیئے اور بہتری کی وارننگ جاری کر دی۔ جبکہ 2ہوٹل سیل‘9کو جرمانے‘ 22 کو بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ کے احکامات کے مطابق ناقص انتظامات ‘ لیبل پر ناکافی معلومات‘ پروڈکشن ایریا میں واش روم کی موجودگی‘ ورکرز کی ناقص طبی صورتحال اور دیگر قانونی خلاف ورزیوں پر ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر کلارو واٹرفلٹریشن‘ نیوگارڈن ٹاؤن ماسٹر فلٹریشن پلانٹ‘ پیکو روڈ فریش وے‘ کرسٹل واٹر‘ واٹر فار لائف‘ تھری این فوڈ‘ گلف منرل واٹر‘ سمارٹ ڈیو ڈرنکنگ واٹر‘ کالج روڈ پر ایکوا پیور پرائیویٹ لمیٹڈ‘ جوہر ٹاؤن میں المنہال ڈرنکنگ واٹر‘ ڈیوائن واٹر‘ پیور شفا ڈرنکنگ واٹر‘ اقبال ٹاؤن میں لاہور واٹر‘ لنک وحدت روڈ پر نیچرل سپرنگ واٹر‘ المعراج مارکیٹ میں ارتھ او‘ ندیم شہید روڈ پر فارماجن واٹر‘ سمند آباد میں دنیاپور واٹر پلانٹ‘ اچھرہ میں ہولی پیور واٹر‘ عین پیور واٹر‘ ناخداچوک میں فارماجن واٹر‘ ملتانی کالونی شیلر چوک میں ایکوانا پیور ریفائنڈ ڈرنکنگ واٹر‘ تاجپورہ میں فارماجن واٹر‘ پیپسی روڈ پر ایس ای ایس‘ اسلام پورہ میں فارماجن واٹر‘ ہجویری پیور واٹر‘ واٹر زون‘ نیلم واٹر‘ شاہدرہ میں ایکوا فائن واٹر‘ لاہور میں گیٹ ایکوا پیور واٹر‘ مصفا واٹر سروسز سے پانی کے نمونے حاصل کر کے تجزیئے کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے اور بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

نیوگارڈن ٹاؤن میں نیولاہوری نان شاپ کو بھی بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔ راولپنڈی میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے آب شفا واٹر فلٹر پلانٹ کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری بھجوا دیئے اور 3ہوٹلوں کو بہتری کے احکامات جاری کر دیئے۔ گوجرانوالہ میں الٰہی پیلس اور این یوواٹر پلانٹ سے پانی کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔ قلعہ دیدار سنگھ میں پنجاب تکہ اور سانسی روڈ پر سی بی فوڈ سیل کر دیا گیا جبکہ 9ہوٹلوں‘ بیکریوں وغیرہ کو وارننگ جاری کی گئی۔ فیصل آباد میں 2کالج کنٹین سمیت 14ہوٹلوں‘ بیکریوں وغیرہ کو بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :