Live Updates

وزیراعظم نےایوان میں اپنے مئوقف کی سپریم کورٹ میں نفی کی۔شاہ محمودقریشی

آج کے اجلاس میں ایوان میں تحریک استحقاق اورتحریک التوا جمع کرائی،کل پھرپارلیمنٹ‌میں آئیںگے اوراپنامئوقف پیش کرینگے،اسپیکرصاحب کے ساتھ ابتدائے عشق کیاہے کل انتہاکریںگے۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 14 دسمبر 2016 20:03

وزیراعظم نےایوان میں اپنے مئوقف کی سپریم کورٹ میں نفی کی۔شاہ محمودقریشی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14دسمبر2016ء) :تحریک انصاف کے وائس چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ وزیراعظم نے جوموقف ایوان میں اپنایاسپریم کورٹ میں اس کی نفی کی،آج ایوان میں تحریک استحقاق اورتحریک التوا جمع کرائی،کل پارلیمنٹ‌میں آئیں‌گے اور اپنامئوقف پیش کرینگے،جہاں سے آج کہانی ٹوٹی وہی سے آغازکرینگے۔انہوں نے قومی اسمبلی کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ تقاضا کیا جائے گا تودستاویزات دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایوان کا استحقاق مجروح ہوا،جس پرچاہتے تھے کہ وزیراعظم وضاحت کریں۔توقع کرتےتھےخورشید شاہ کے بعد تحریک انصاف کوبات کرنے کاموقع دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں 10 سے 15 منٹ بات کرتا،زیادہ باتیں توخورشید شاہ کرچکے تھے۔اسپیکربند کمرے میں رولنگ نہیں دیتا،اس رولنگ کو مسترد کرتے ہیں۔اسپیکرصاحب کے ساتھ ابتدائے عشق کیاہے کل انتہاکریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ عدالت میں کیس کو خراب نہیں کرنا ہے۔لیکن مشترکہ اپوزیشن مطالبہ کرتی ہےتوحکومت کوجواب دینا پڑتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات