Live Updates

تحریک انصاف کاایک اور یوٹرن ان کی بچگانہ سیاسی سوچ کامظہر ہے،پی پی رہنماء چودھری سجاد الحسن

بدھ 14 دسمبر 2016 21:14

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی ضلع اوکاڑہ کے سابق صدر اور سابق ایم این اے چودھری سجاد الحسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کاایک اور یوٹرن ان کی بچگانہ سیاسی سوچ کامظہر ہے بلاول نے پہلے دن ہی کہہ دیاتھا کہ پانامہ کامعاملہ پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہئیے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے فیصل آباد روڈ پر اوکاڑہ پریس کلب کے سنیئر اراکین سے ایک ملاقات کے دوران کیا جس کی قیادت عبدالوحید کر رہے تھے چودھری سجادالحسن نے کہا ہے کہ بلاول کم عمر ہونے کے باوجود عمران خان سے سیاسی طورپر کئی گناہ آگے ہے جنہوں نے پانامہ پیپرز منظر عام پرآتے ہی کہاتھا کہ اسے عدالتوں میں لے جانے سے کچھ حاصل نہ ہوگا بلکہ سب سے بڑے پلیٹ فارم پارلیمنٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینا ہوگا لیکن عمران خان کو یہ بات بنی گالہ میں پش اپ لگانے اور اپنے کارکنوں کو رسوا کرنے کے بعد سمجھ آئی انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اگر پی پی کے چار مطالبات کو تسلیم نہ کیا تو پھر دمادم مست قلندر کو کوئی نہ روک سکے گا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :