کراچی،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا سکھرمیںنیشنل ہائی وے پرچینی انجینئرکی گاڑی کے قریب دھماکے کا نوٹس ،فوری رپورٹ طلب کرلی

بدھ 14 دسمبر 2016 21:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سکھرمیںنیشنل ہائی وے پرچینی انجینئرکی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپررپورٹ طلب کرلی،تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سکھرمیںنیشنل ہائی وے پرچینی انجینئر کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کانوٹس لیتے ہوئے ڈی آی جی سکھرسے فوری رپورٹ طلب کرلی اورحکم جاری کیاکہ انجینئرز کی سیکورٹی سخت کرتے ہوئے دھماکے کے ملزمان کوجلدازجلدگرفتارکیاجائے جبکہ جائے وحادثہ سے تمام شواہداکھٹے کرکے ملزمان کوقانون کے کٹہرے میںلایاجائے،یادرہے کہ سکھرمیںنیشنل ہائی وے پرصالح پٹ روڈکے قریب تخریب کاروںنے چینی انجینئرز کی گاڑی کونشانہ بنایااوردھماکاکیاتھاجس میںکچھ افرادزخمی ہوئے تھے چینی انجینئرزروہڑی ملتان موٹروے پرکام کررہے ہیں۔

#

متعلقہ عنوان :