ایران کی ڈیوس کپ ایشیاء اوشنیا ٹائی کی میزبانی کی درخواست مسترد

فیڈریشن کے فیصلے کے بعد بارہ سال بعد ملنے والی ڈیوس کپ کی میزبانی اب پاکستان ہی کرے گا

بدھ 14 دسمبر 2016 21:10

ایران کی ڈیوس کپ ایشیاء اوشنیا ٹائی کی میزبانی کی درخواست مسترد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) ایران نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کو ڈیوس کپ ایشیائ اوشنیا ٹائی کی میزبانی کرنے کی درخواست کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا ہے۔فیڈریشن کے فیصلے کے بعد بارہ سال بعد ملنے والی ڈیوس کپ کی میزبانی اب پاکستان ہی کرے گا۔

(جاری ہے)

ایران نے سکیورٹی خدشات کے باعث آئندہ سال فروری میں پاکستان میں ڈیوس کپ ایشیائ اوشنیا گروپ ٹو ایونٹ کرانے کی مخالفت کی تھی۔ سیکرٹری فیڈریشن خالد رحمانی کا کہنا ہے کہ آئی ٹی ایف کا فیصلہ پاکستان میں ٹینس کی بحالی میں مدد گار ثابت ہو گا، ایونٹ کے بہترین انتظامات کریں گے۔ ڈیوس کپ ٹائی اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔۔

متعلقہ عنوان :