الیکشن 2016-17کے لئے تین پینل نے کاغزات جمع کرائے تھے اور محمد اسحاق جتک پینل نے باری اکثریت سے کامیابی حاصل کی

آج کا دن اہم ہے کیونکہ تین برس قبل یہی سے جامعہ کے ملازمین کے ساتھ ہم نے جامعہ کی ترقی اور بہتر ی عہد کیا تھا،وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال

بدھ 14 دسمبر 2016 21:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) پرو فیسرز ایسوسی ایشن کے تقریب حلف برداری جامعہ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال تھے۔ تقریب میں ڈین فیکلٹی، اساتذہ، بی این پی کوئٹہ کے صدراختر حسین لانگواحمد نواز بلوچ، جامعہ کے رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، ٹریژرار جیند خان جمالدینی، اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن،ایمپلائز ایسوسی ایشن کے عہددداران سمیت ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

چیئرمین الیکشن کمیشن نے نو منتخب کابینہ اور الیکشن رپورٹ پیش کی۔ الکیشن 2016-17کے لئے تین پینل نے کاغزات جمع کرائے تھے اور محمد اسحاق جتک پینل نے باری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ جس کے مطابق چیئرمین محمد اکرم رئیسانی، وائس چیئرمین نزیر احمد لہڑی، جنرل سیکریٹر ی احمد نور کاکڑ اور دیگر عہدیداران کے ناموں کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا اور مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن اہم ہے کیونکہ تین برس قبل یہی سے جامعہ کے ملازمین کے ساتھ ہم نے جامعہ کی ترقی اور بہتر ی عہد کیا تھا۔ جب جامعہ بلوچستان مسائل اور غیر یقینی صورتحال سے دو چار تھی اور تمام ملازمین اپنے جائز اور بنیادی حقوق کے لئے سڑکوں پر تھے اور عدم توجہی کے باعث جامعہ کے تمام ستون بری طرح متاثر ہوچکے تھے اور ہم سب نے عہد کیا کہ اس مادر علمی کو اپنی اصل مقصد تک پہنچانا ہے جو صوبے کا اہم ادارہ ہے۔

جو ون یونٹ کے خاتمے کے بعد ہماری اقابرین کی جدوجہد سے قائم ہوا۔ آج ہم فخر سے آپ لوگوں کے سامنے سرخرو کھڑے ہیں۔ ہم نے جامعہ کو ترقی و کامرانی کی جانب گامزن کردیا ہے۔ تمام ملازمین کے بنیادی اور جائز مسائل کے حل کو یقینی بنایا گیا ہے اور جامعہ کے تمام ستون مظبوط اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ ہمارے غریب بچوںکا ہے اور ہمارے آنے والے نسلوں کا مستقبل اس ادارے سے وابسطہ ہیں۔

ہم نے جب اس مادر علمی کی خدمت کی تو اس میں ہمیں نام، عزت اور شہرت سے نوازا اور مستقبل قریب میں یہ ادارہ ترقی کرتے ہوئے ملک کے اہم تعلیمی اداروں میں شمار ہوگا۔ اور معاشرے کا جامعہ پر اعتماد کا یہ عالم ہے کہ ایم فل، پی ایچ ڈی داخلوں کے لئے چار ہزار سے زائد فارم جمع ہوئے ہیں اور پروفیشنل ڈگری پروگرام کو وسعت دینے کے لئے فارمیسی کے سب کیمپیسز مستونگ اور پشین میں کھولے گئے ہیں تاکہ صوبے کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر ہوسکیں۔

جامعہ سے نقل کا مکمل خاتمہ کرلیا گیا ہے اور ہمارا وژن ہے کہ جامعہ بلوچستان تمام سہولتوں سے آراستہ ایک مثالی تعلیمی ادارہ بن جائے۔ اور افیسران کے تمام جائز مسائل کو بغیر دیکھے حل کیا جائے گا۔ تقریب سے نو منتخب چیئر مین اکرم رئیسانی نے وائس چانسلر کے جامعہ میں تعلیمی خدمات اور کاوشوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ ہم جامعہ کے افیسران کے اعتماد پر پورا اترنے اور انکے بہتری اور جامعہ کے ترقی کے لئے اپنے تمام صلاحیتوں کو برو ء کار لائیں گے۔ تقریب سے وائس چیئرمین نزیر لہڑی، جنرل سیکریٹری احمد نور کاکڑ،جوائنٹ سیکریٹری عزیز احمد لانگو نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :