میٹرک امتحانات سالانہ 2017 : داخلے بھجوانے کی تاریخ میں توسیع

بدھ 14 دسمبر 2016 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) پنجاب بورڈ کمیٹی آف چئیرمین نے میڑک (نہم ودہم) کے سالانہ امتحانات کے داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ 15دسمبر سے 23 دسمبر تک، ڈبل فیس کے ساتھ 24 دسمبر سے 2 جنوری اور تین گنا فیس کے ساتھ 3 جنوری سے 10 جنوری 2017 تک داخلہ فیس جمع کرائی جا سکے گی۔