لاہور بورڈ نے میڑک کے سالانہ امتحان 2017 کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع

بدھ 14 دسمبر 2016 21:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) لاہور بورڈ نے میڑک کے سالانہ امتحان 2017 کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کردی جس کے باعث بورڈ آفس میں اٴْمیدواروں کا رش بڑھ گیا۔

(جاری ہے)

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میڑک سالانہ امتحان 2017 کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے جس کے باعث بورڈ آفس میں امیدواروں کا رش بڑھ گیاہے۔ترجمان کے مطابق اٴْمیدوار سنگل فیس کے ساتھ 23 دسمبر، ڈبل فیس کے ساتھ 2 جنوری اور 3 گنا فیس کے ساتھ 10 جنوری تک رجسٹریشن کراسکیں گے۔چیئرمین بورڈ نصراللہ ورک کا کہنا ہے کہ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ اٴْمیدواروں کے اصرار پر کیا ہے۔ (ایم سلیمان)

متعلقہ عنوان :