پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام کاٹن کی پیداوار پر تربیتی ورکشاپ کا آغاز

بدھ 14 دسمبر 2016 20:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر آف ایکسی لینس ان مالیکیولر بائیولوجی (کیمب) کے زیر اہتمام سٹیٹسٹیکل ، اکانومی اور سوشل ریسرچ اینڈ ٹریننگ سنٹر اسلامی ممالک انقرہ، ترکی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے اشتراک سے "Planning of Cotton Production, Land Preparation, Weed Control, Pest and Disease Control and Harvesting"کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

اس موقع پر بینن، کیمرون، موزامبک، نائیجریاسمیت پاکستان بھر سے سکالرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی،ڈائریکٹر کیمب پروفیسر ڈاکٹر طیب حسنین ، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات بھی تقریب میں موجود تھی۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی نے کیمب میں جاری جدیدٹیکنالوجی اور اعلیٰ معیارپر مبنی تحقیقی کام کو سراہا۔ ڈائریکٹر کیمب ڈاکٹر طیب حسنین نے ورکشاپ کے شرکاء کو خوش آمدید کرتے ہوئے سنٹر کی کارکردگی بارے بریف کیا۔ ورکشاپ میں قومی و بین الاقوامی ریسرچرز کیلئے لیکچر زکے ساتھ تربیتی سیشنزبھی منعقد کئے جائیں گے زراعت اورکاٹن سمیت دیگرموضوعات پر آگاہی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :