پیپلز پارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ، بلاول خود وزیر اعظم اور والد کو صدر بنانا چاہتے ہیں ، پھوپھی کو بھی کوئی عہدہ دیدیں‘ رانا تنویر حسین

عمران خان انتخابات تک یو ٹرن کی سنچری کر لیں گے ‘ اپوزیشن کو پتہ ہے پانامہ کیس میں کچھ نہیں اور وہ سیاسی ایشو کے طور پر پانامہ لیکس کو زندہ رکھنا چاہتی ہے‘میڈیا سے گفتگو

بدھ 14 دسمبر 2016 20:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار،سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ، بلاول خود وزیر اعظم اور والد کو صدر بنانا چاہتے ہیں ، پھوپھی کو بھی کوئی عہدہ دیدیں‘ عمران خان انتخابات تک یو ٹرن کی سنچری کر لیں گے ‘ اپوزیشن کو پتہ ہے پانامہ کیس میں کچھ نہیں اور وہ سیاسی ایشو کے طور پر پانامہ لیکس کو زندہ رکھنا چاہتی ہے ۔

نجی یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ،اس کی طرف سے اپنی سیاسی بقاء کے لئے بیانات دئیے جاتے ہیں۔ بلاول بھٹو خود وزیر اعظم اور اپنے والد کو صدر بنانا چاہتے ہیں ، پھوپھی کو بھی کوئی عہدہ دے دیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کو پتہ ہے پانامہ کیس میں کچھ نہیں ہے ، سیاسی ایشو کے طور پر اپوزیشن پانامہ لیکس کو زندہ رکھنا چاہتی ہے ۔

عمران اکھڑ پن میں فیصلے کرتے ہیں اور انتخابات تک یوٹرن کی سنچری کر لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سرحدوں پر کشیدگی پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ۔ طاہر القادری سرحدوں کی کشیدگی پر خرافات بول رہے ہیں ۔طاہر القادری کو سیاست سے دور رہنا چاہیے ۔ ہر سیاستدان کو محب وطن ہونا چاہیے ۔