نئی ہائوسنگ سوسائٹیز کیلئے نئی پالیسی کا اعلان جلد کیا جائیگا ، سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی گئی ہے‘ایم ڈی سوئی ناردرن گیس

گیس کی وافر مقدار موجود ہے ، سردی میں مزید اضافے کی صورت میں بھی لوڈ شیڈنگ کا کوئی امکان نہیں ‘ صارفین کو سہولت دیں گے ‘ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے تاہم اس کا فیصلہ حکومت کرے گی ‘2500میں سے 2100صنعتیں ایل این جی پر منتقل ہو چکی ہیں جبکہ باقی بچ جانے والی صنعتوں کو بھی ایل این جی پر منتقل ہو جانا چاہیے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی امجد لطیف کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 14 دسمبر 2016 20:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی امجد لطیف نے کہا ہے کہ نئی ہائوسنگ سوسائٹیز کے لئے نئی پالیسی کا اعلان جلد کیا جائیگا ، سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی گئی ہے‘گیس کی وافر مقدار موجود ہے ، سردی میں مزید اضافے کی صورت میں بھی لوڈ شیڈنگ کا کوئی امکان نہیں ‘ صارفین کو سہولت دیں گے ‘ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے تاہم اس کا فیصلہ حکومت کرے گی ‘2500میں سے 2100صنعتیں ایل این جی پر منتقل ہو چکی ہیں جبکہ باقی بچ جانے والی صنعتوں کو بھی ایل این جی پر منتقل ہو جانا چاہیے ۔

سوئی گیس کے دفتر میں میڈیکل کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امجد لطیف نے کہا کہ 400ملین ایل این جی ابھی مل رہی ہے جبکہ جنوری میں 200ملین اضافے کے ساتھ 600 ملین ملے گی ۔

(جاری ہے)

اس وقت گھریلو، کمرشل ،صنعتوں اور پاور ہائوسز کو گیس دے رہے ہیں۔ جبکہ لاہور میں پرانی گیس پائپوں کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ کا کوئی امکان نہیں کیونکہ ہمارے پاس گیس کافی زیادہ ہے ، درجہ حرارت مزید کم بھی ہو جائے تو بھی تمام صارفیق کو گیس دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ 2500میں سے 2100صنعتیں ایل این جی پر منتقل ہو چکی ہیں جبکہ باقی بچ جانے والی صنعتوں کو بھی ایل این جی پر منتقل ہو جانا چاہیے ۔ صنعتوں کو ایل این جی کے ساتھ سسٹم سے بھی گیس فراہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے تاہم اس کا فیصلہ حکومت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نئی ہائوسنگ سوسائٹیز کے لئے نئی پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔ اس حوالے سے سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال ملک کے تمام شہروں میں میڈیکل کیمپ لگائے جاتے ہیں، میڈیکل کیمپ کا مقصد ملازمین اور افسروں کا میڈیکل چیک اپ کرنا ہے۔ میڈیکل کیمپ میں مختلف بیماریوں میں مبتلا ملازمین کی بیماریوں کی تشخیص کرکے ان کا مکمل علاج کرایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :