خیبر پختونخوا حکومت کے کفایت شعاری کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

تین سالوں کے دوران صوبائی حکومت نے کروڑوں روپے ہیلی کاپٹر کے فیول پر اڑا دیئے ،اپوزیشن کے سوال پر حکومت کا اسمبلی میں تحریری جوا ب جمع کردیا

بدھ 14 دسمبر 2016 20:44

خیبر پختونخوا حکومت کے کفایت شعاری کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) خیبر پختونخوا حکومت کے کفایت شعاری کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،تین سالوں کے دوران صوبائی حکومت نے کروڑوں روپے ہیلی کاپٹر کے فیول پر اڑا دیئے ،اپوزیشن کے سوال پر حکومت کا اسمبلی میں تحریری جوا ب جمع کردیا،،جبکہ وزیراعلی کی جانب سے ترقیاتی فنڈروکنے پر تحت تحریک انصاف کے اپنے رکن اسپیکر کے سامنے بیٹھ کر احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت منعقدہوااجلاس میں حکومت کی جانب سے جمع کئے گئے تحریری جواب کے مطابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سمیت دیگر صوبائی وزراء نے 282 بار ہیلی کاپٹر آڑایا اور تین کروڑ ستائیس لاکھ سے زائد رقم فیول پر اڑادی ،صرف یہی نہیں ایک ہی شہر میں وزیر اعلیٰ ہاوس سے حیات آباد تک بھی ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا گیا،جبکہ دوسری جانب اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی رکن اسمبلی امجد آفریدی نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے فنڈ نہ ملنے پرا سپیکر کے سامنے فرش پربیٹھ کر احتجاجی دھرنا دیا ایوان میں فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے شام اور برما میںظلم اور بربریت کے خلاف قرار داد پیش کی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لی گئی جبکہ جمعیت علماء اسلام نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی قرارداد کی مخالف کی۔

متعلقہ عنوان :