سانحہ بلدیہ ٹائون، صاف شفاف تحقیقات کے ذریعے ذمہ داران کو سزا دی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف مہیا کیا جائے ،صدر اے این پی سندھ

سانحہ بلدیہ ٹائون صرف ملکی ہی نہیں بلکہ انسانی تاریخ کا بد ترین سانحہ ہے ،جھلستے انسانوں کی چیخوں نے ظلم و دہشت کے قلعو ں میں انتشار بپا کردیا ہے،سینیٹر شاہی سید

بدھ 14 دسمبر 2016 20:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹائون صرف ملکی ہی نہیں بلکہ انسانی تاریخ کا بد ترین سانحہ ہے ہولناک سانحہ کو کراچی کے شہری اب تک فراموش نہیں کرسکے ہیںجھلستے انسانوں کی چیخوں نے ظلم و دہشت کے قلعو ں میں انتشار بپا کردیا ہے لا تعلقی اور اِدھر اُدھر کی تقسیم محنت کشوں کی چیخوں اور اہل خانہ کی آہوں کا نتیجہ ہے قدرت کی ڈھیل کو اپنی کامیابی سمجھنے والے آج در بدر پھر رہے ہیں زمینی خدا آج بے بسی اور لاچارگی کی تصویر بنے ہوئے ہیں افسوس کہ ڈھائی سو انسانوں کے زندہ جلنے والے واقعہ کو بھی سیاسی مصلحتوں کی نظر کرنے کی کوشش کی گئی باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا ہے کہ اگرنشتر پارک، بارہ مئی2007 ،عاشورہ جیسے سانحات کے ذمہ داران کو سزا دی جاتی تو بلدیہ فیکٹری جیسا سانحہ رونماء نہ ہوتاگزشتہ کئی دہائیوں سے سزا و جزا کا عمل شروع ہو چکا ہوتا تو روشنیوں کے شہر سے لا متناہی سانحات کا سلسلہ بند ہوچکا ہوتاانہوں نے مذید کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹائون فیکٹری کے حوالے سے حالیہ گرفتاریاں خوش آئند ہیںاے این پی مطالبہ کرتی ہے کہ سانحہ میں ملوث مہروں کو گرفتار کرنے کے ساتھ سات سمندر پار بیٹھے ٹولے کو بھی لاکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے ہم امید کرتے ہیں کہ اب صرف سنسنی اور انکشافات سے بات آگے بڑھے گی اور صاف شفاف تحقیقات کے ذریعے ذمہ داران کو سزا دی جائے گی اور برسوں سے منتظر ڈھائی سو خاندانوں کو انصاف مہیا کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :