پاکستان کا بابر کروز میزائل کے جدید ورژن کا کامیاب تجربہ ،ْ زمین اور سمندر میں ہدف کو 700کلو میٹر تک نشانہ بنا سکتا ہے

نیچی پرواز کر نیوالا میزائل سٹیلتھ کی خوبیوں کا حامل ،مختلف نوعیت کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ،ْ آئی ایس پی آر چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ،ْ سٹریٹجک پلانز ڈویژن کے اعلیٰ حکام ،ْ سٹریٹجک فورسز اور سٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل کا تجربہ دیکھا صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کی میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد

بدھ 14 دسمبر 2016 20:32

پاکستان کا بابر کروز میزائل کے جدید ورژن کا کامیاب تجربہ ،ْ زمین اور ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان نے بدھ کو زمین اور سمندر میں ہدف کو 700کلو میٹر کی رینج تک نشانہ بنانے والے بابر کروز میزائل کے جدید ورژن کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بابر ویپن سسٹم ورژن ٹو جدید ترین خصوصیات کا حامل ملک کے اندر تیار کر دہ میزائل ہے جو زمین اور سمندر میں ہدف کو انتہائی کامیابی سے 700کلو میٹر کی رینج میں نشانہ بناسکتا ہے بیان کے مطابق یہ نیچی پرواز کر نے والا میزائل ہے جو سٹیلتھ کی خوبیوں کا حامل اور مختلف نوعیت کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ،ْ سٹریٹجک پلانز ڈویژن کے اعلیٰ حکام ،ْ سٹریٹجک فورسز اور سٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل کا تجربہ دیکھا ۔

(جاری ہے)

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ایک اور انتہائی گرانقدر اور اہم سنگ میل حاصل کر نے پر سائنسدانوں اورانجینئرز کو مبارکباد دی ۔انہوںنے سٹریٹجک کمانڈ اینڈ کنٹرو ل سسٹم اور سٹریٹجک فورسز کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مستحکم ہوئی ہے ۔صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے ۔