ایٹم بم سے نہیں،جھوٹ سے قوم تباہ ہوتی ہے۔سیدخورشیدشاہ

وزیراعظم نے ایوان کومنی ٹریل کابتایا،پھرکہاگیا کہ وزیراعظم کا ایوان میں بیان سیاسی تھا،چیف جسٹس ہمارانہیں پورے پاکستان کاہے،چیف جسٹس کومتنازع نہیں بناناچاہتا،وزیراعظم چھوٹی سی ریاست کےخط کے پیچھے چھپ رہےہیں،مشکل وقت میں(ن)لیگ کاپیپلزپارٹی نے ساتھ دیا۔قائدحزب اختلاف قومی اسمبلی کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 14 دسمبر 2016 19:25

ایٹم بم سے نہیں،جھوٹ سے قوم تباہ ہوتی ہے۔سیدخورشیدشاہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14دسمبر2016ء) :قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ قومیں ایٹم بم سے نہیں بلکہ جھوٹ سے تباہ ہوتی ہیں،وزیراعظم نے ایوان کومنی ٹریل کابتایا،پھرکہاگیا کہ وزیراعظم کا ایوان میں بیان سیاسی تھا،چیف جسٹس ہمارانہیں پورے پاکستان کاہے،چیف جسٹس کومتنازع نہیں بناناچاہتا،وزیراعظم چھوٹی سی ریاست کےخط کے پیچھے چھپ رہےہیں،مشکل وقت میں(ن)لیگ کاپیپلزپارٹی نے ساتھ دیا۔

انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کا رتبہ سب سے بڑا ہے۔20 کروڑ عوام کی نظرمیں یہ ایوان مقدس ہے۔ایوان پر2014 میں حملہ ہوا،پارلیمنٹ کوبچانےکیلیےاپوزیشن نےبڑاکردار ادا کیا۔اس وقت بھی مجھے بہت برا کہا گیا۔مجھ پرطعنے کسے گئے اوراپوزیشن کو فرینڈلی کا طعنہ ملا۔

(جاری ہے)

ہم نےجیل،کوڑے،جلاوطنی دیکھیں،اس سب سے گزرکرایوان کوقائم کیا۔

لیکن ہم نے الحمدللہ اس ایوان کو بچایا۔انہوں نے کہا کہ میری ذات حملے پرحملے کیے گئے،میں نےصبرکا دامن نہیں چھوڑا۔ملک کے سربراہ وزیراعظم ایوان میں آتے ہیں تولکھی ہوئی تقریرپڑھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے ایوان میں منی ٹریل کا بتایا جاتا ہے۔میری ذات پرحملے کیے گئے،میں نےصبرکا دامن نہیں چھوڑا۔ایوان میں بات کرنے کی اہمیت نہیں ہوتی تواتنی قربانیاں کیوں دیں؟کیا سیاست جھوٹ ہے؟کیا سیاست جھوٹ کا نام ہے؟وزیراعظم کا ایوان میں بیان سیاسی تھا۔

یہ ہمارے صبر کا پھل تھا کہ ہم نے اوور ری ایکٹ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ جھوٹ ہے چاہے خورشید شاہ بولے چاہے کوئی اوربولے۔ایٹم بم سے نہیں،جھوٹ سے قوم تباہ ہوتی ہے۔خورشیدشاہ نے کہا کہ ایسا نہ کہیں کہ چیف جسٹس بھی اپناآرہا ہے۔چیف جسٹس ہمارا نہیں پورے پاکستان کا ہے۔چیف جسٹس کومتنازع نہیں بنانا چاہتا۔وزیراعظم چھوٹی سی ریاست کے وزیراعظم کے خط کے پیچھے چھپتے ہیں۔