اینڈی مرے اور اینجلیق کربر 2016ء ورلڈ ٹینس چیمپئنز قرار

بدھ 14 دسمبر 2016 20:32

اینڈی مرے اور اینجلیق کربر 2016ء ورلڈ ٹینس چیمپئنز قرار
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے برطانیہ کے اینڈی مرے اور جرمنی کی اینجلیق کربر کو 2016ء کا ورلڈ چیمپئنز قرار دے دیا، دونوں کھلاڑیوں نے پہلی بار ایوارڈز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، اینڈی مرے کے بھائی جیمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز مینز ڈبلز جبکہ کیرولین گارسیا اور کرسٹینا پر مشتمل فرانسیسی جوڑی ویمنز ڈبلز ورلڈ چیمپئنز قرار پائی۔

(جاری ہے)

آئی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں سال کے دوران مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز اور ویمنز ڈبلز ایونٹس میں اینڈی مرے، اینجلیق کربر، جیمی مرے، برونو سوریز، کیرولین گارسیا اور کرسٹینا کو نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔ فاتح کھلاڑیوں کو انعامی رقم 6 جون کو آئی ٹی ایف ورلڈ چیمپئنز تقریب کے دوران دی جائے گی۔ واضح رہے کہ اینڈی مرے اور اینجلیق کربر نے رواں برس غیرمعمولی کارکردگی کی بدولت مینز سنگلز اور ویمنز سنگلز میں ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :