خواجہ سعد رفیق نے ریلوے انجینئرنگ کوٹیکنیکل کالجوں و انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے نصاب کا حصہ بنانے کی ہدایت کر دی

یونیورسٹیوں کو آن بورڈ لینے کیلئے سی ای او ریلویز محمد جاوید انور کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل

بدھ 14 دسمبر 2016 20:27

خواجہ سعد رفیق نے ریلوے انجینئرنگ کوٹیکنیکل کالجوں و انجینئرنگ یونیورسٹیوں ..
لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے انجینئرنگ کوٹیکنیکل کالجوں اور انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے نصاب کا حصہ بناینے کی ہدایت کر دی ،انہوں نے کہا کہ ریلوے انجینئرنگ کوتعلیمی میدان میں نظرانداز کیا جارہا ہے جو تشویش کا باعث ہے، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے یونیورسٹیوں کو آن بورڈ لینے کے لئے چیف ایگزیکٹو آفیسرریلویز محمد جاوید انور کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دی، انہوں نے کہا کہ ریلوے انجینئرنگ میں ڈپلومہ اور ڈگری جاری کرنے کے لئے رابطے کئے جائیںاورہمارے ماہرین کورسزخود ڈیزائن کریں، انہوں نے چاررکنی کمیٹی کو ہدایت کی کہ ہمارے دفاعی اداروں کی یونیورسٹیوں کامعیار قابلِ تعریف ہے ان سے رابطہ کیا جائے اور نصاب مرتب کرتے ہوئے اپنی ضروریات کے ساتھ ساتھ جدید دنیا میں ریلوے انجینئرنگ کی تعلیم میں ہونے والی تحقیق اور ترقی کو بھی مدِ نظر رکھا جائے ، اس وقت انجینئرنگ میں ریلویز کو ہائی ویز اور رن ویز کے ساتھ ایک مضمون کے ایک حصے کے طور پر پڑھایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :