پاکستان ریلوے کا کرسمس پر مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے سپیشل ہیومین رائٹس ٹرین چلانے کا فیصلہ

بدھ 14 دسمبر 2016 20:27

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان ریلوے نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری سے یگا نگت اورہم آہنگی کے اظہار کے لئے سپیشل ہیومین رائٹس ٹرین چلانے کا فیصلہ کر لیا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی کے لئے یہ ٹرین چلائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ٹر ین 22دسمبر کو مارگلہ /اسلام آباد اسٹیشن سے روانہ ہو گی جس کا افتتاح وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق، منسٹر ہیو مین رائٹس کامران مائیکل کر یں گے ،یہ ٹرین مارگلہ /اسلام آبادریلوے اسٹیشن سے پشاور جائے گی اور دوسرے دن مورخہ 23دسمبر کو راولپنڈی ریلوے ا سٹیشن پہنچے گی،24دسمبر کو یہ ٹرین لاہو ر کے لئے روانہ ہو گی اس ٹرین میں 3گیلریز اور2فلوٹس ہوں گے جو کہ مذہبی ہم آہنگی ، بھائی چارے اور پاکستان سے محبت کو اجا گر کریں گے، تمام اہل وطن خصو صاً مسیحی برادری مارگلہ/اسلام آباد ، راولپنڈی،پشاوراورلاہورسمیت دیگر ریلوے اسٹیشنوں پریگا نگت اور ہم آہنگی کے اس مظاہرے کو دیکھ سکتے ہیں۔