ضروری مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی، میپکو

بدھ 14 دسمبر 2016 20:26

ضروری مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی، میپکو
ملتان۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) میپکوترجمان کے مطابق ملتان شہر کے 11KVوائٹ ہائوس، فاروق پورہ، اولڈ شجاع آبادروڈ، رنگیل پور اور پیر حسن سوالی فیڈرز سے بجلی کی فراہمی کھمبوں کی درستگی اور ضروری مرمت کے سلسلہ میں15،16،17،19،20،21،22اور24دسمبر کو ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک بند رہے گی۔

(جاری ہے)

132KVلاڑگرڈاسٹیشن سے منسلک 11KV سٹی لاڑ، بوریاں والا، 5فیض، اسلام پور، طاہر آباد، قصبہ مڑل، باقر پور، گروپ انڈسٹریز (مہدی)، انیس ٹیکسٹائل ملز اور اے اینڈ زیڈفیڈرز، 132KVقاسم پورگرڈاسٹیشن سے منسلک 11KV نیو لاڑ، اولڈ لاڑ،پیراسماعیل،اے اینڈبی،زیڈیوپاکستان، نشاط مل،بہاولپورروڈاورصائم ذوالفقارفیڈرزسی15،17،18،19،27،28،29اور31دسمبر کو ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک، 15 دسمبرکو132KVخانیوال گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVکوٹ میلہ رام، کسروان، جہانگیر آباد اور شیخ ملکا فیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے تین بجے دوپہر تک جبکہ 11KVسٹی تھرڈ، سٹی ون، مہر شاہ، انڈسٹریل، نانک پور، کالونی، ایم ای ایس، سیڈ کارپوریشن،وہنی وال اور شانتی نگر فیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک، 66KVمنچن آباد گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVمحمود، فدائی شاہ، پاکپتن روڈ، ریلوے روڈ فیڈرز، 66KVمیکلوڈگنج گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVایم سی ڈی ون ٹو، ایم سی ڈی ٹو، سٹی، میکلوڈ گنج اور امروکہ فیڈرز، 66KVچشتیاں گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KV مدرسہ فیڈر سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :