میپکونے نومبرکے دوران 28لوٹینشن سکیمیں مکمل کرلیں

بدھ 14 دسمبر 2016 20:26

ملتان۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو نئے کنکشنوں کی بروقت فراہمی ممکن بنانے اور سسٹم کی استعدادکار میں توسیع کے منصوبوں کے تحت نومبر 2016ء کے دوران28لوٹینشن (ایل ٹی ) سکیمیں مکمل کی ہیں ان سکیموں کی تکمیل پر مجموعی طورپر2کروڑ51لاکھ99ہزارروپے سے زائد لاگت آئی ہے ۔

(جاری ہے)

مظفرگڑھ سرکل کے زیر انتظام بستی بھونڈے والی، بستی حامد والا، بستی پتافی، ملاں چوک علی پور، بستی داون والا کوٹ ادو، بستی نوکھ سیال والا، بستی ڈاکانے والا لال پیر، بستی سمندری ، بستی سہووالا، بستی قاضی نور اور محلہ نیو حاجی آباد چک نمبر 570 میں 11ایل ٹی سکیموں کی تکمیل پر70لاکھ11 ہزار روپے، بہاولنگر سرکل میںچک نمبر 71/4-Rاور مانگھیر شریف میں 2 ایل ٹی سکیموں کی تکمیل پر19لاکھ50ہزارروپے،ڈی جی خان سرکل میںقصبہ سوکر ، طاہر کالونی، وارڈنمبر ایک فتح پور، وارڈ نمبر 3، چک نمبر 140لیہ ،بستی جوئیہ اور محلہ محمد پورہ میں7ایل ٹی سکیموں پر79 لاکھ27 ہزار روپے،خانیوال سرکل میں چاہ ودھانے والا ، چک نمبر 116/10-Rاور آرائیاں والا عباس نگر میں3ایل ٹی سکیموں پر28لاکھ16ہزارروپے، رحیم یار خان سرکل میںچک نمبر 85/Aلیاقت پور اور چک نمبر 182صادق آباد میں 2 ایل ٹی سکیموں پر28لاکھ86ہزارروپے،ساہیوال سرکل میں چک نمبر 46ای بی عارفوالہ اور چک نمبر 139سرورچوک میں 2 ایل ٹی سکیموں پر20لاکھ11ہزارروپے اور وہاڑی سرکل میں چک نمبر 257ای بی بوریوالہ میں ایک لوٹینشن سکیم پر 5لاکھ95ہزارروپے سے زائد لاگت آئی ہے ۔